سیاست دانوں کی پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہئے

سیاست دانوں کی پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہئے

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ چونکہ اب الیکشن کے دن باالکل ہی قریب ہیں اس لئے الیکشن تک سیاست دانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بند کردینا چاہئے البتہ اس کے بعد جس کسی نے بھی ملکی دولت کی لوٹ مار کی ہے اس سے اس دولت کو ہر قیمت پر واپس لیا جانا چاہئے ۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں نے پاکستان کو دنیا بھر میں ایک مقروض ملک بنا کررکھ دیا ہے ایسے لوگوں کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے ان کے پیٹ چاک کرکے بھی اگر ان سے ملکی دولت واپس نکلوانی پڑے تواس سے بھی دریغ نہ کیا جائے۔

کامل علی آغا

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...