نواز شریف نے پہلے چوری کی اب سینہ زوری کر رہے ہیں : عمران خان

نواز شریف نے پہلے چوری کی اب سینہ زوری کر رہے ہیں : عمران خان

نارووال(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان تحریک انصا ف عمران خان نے کہاہے ملک کا تین سو ارب روپے لوٹنے والے کو قوم ائیر پو ر ٹ پر لینے کیلئے جارہی ہے ، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا اگر ضمیر زندہ ہے تو وہ کبھی بھی ایسے افراد کے استقبال کیلئے نہیں جائیں گے جنہوں نے ملک کا نقصان کیا ہو، میرا سوال ہے بتائیں نواز شریف گزشتہ تیس سال سے پنجاب پر حکومت نہیں کررہے ،سوائے دس سال کے مسلسل چھ مرتبہ نواز شریف نے پنجاب پر حکومت کی تو کیا وہ بتاسکتے ہیں انہوں نے ایساکو ئی ہسپتال بنایا جس میں شریف خاندان کا علاج ہوسکے ، ڈرامہ باز شریف چیک اپ کیلئے باہر جاتے ہیں ،دوسری جانب شہباز شریف کے دماد کو نیب نے بلایا تو وہ بھی علاج کے بہانے ملک سے با ہر فرار ہوگیا ،اسحاق ڈار کو پکڑنے کیلئے نیب نے کمر کسی تووہ باہر فرار ہوگیا ، عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمہیں شرم آنی چاہیے کہ تم نے اپنے علاج کیلئے ایک بھی ہسپتال نہیں بنایا ، مجھ پر جب بھی کوئی بُرا وقت آیا تو میں نے اپنا علاج شوکت خانم میں کروایا میں تو باہر نہیں گیا ، احسن اقبال کو بازو میں جب گولی لگی تو ہیلی کاپٹر لینے کیلئے آیا انہوں نے نارووال میں اپنا علاج کیوں نہیں کروایا،عمران خان نے کہا نواز شریف کا تین سو ارب باہر پڑا ہو ا ہے لیکن ہم نے پشاور میں شوکت خانم ہسپتال جو ماڈل ہسپتال ہے اُس کو چار ارب میں مکمل کروایا ہے ، نو از شریف نے پہلے چوری کی اور اب وہ سینہ زوری کررہا ہے ، احسن اقبال تم ایک چور کا ساتھ دئے رہے ہو ،وہ گزشتہ روز نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جہاں ان کا خطاب سننے کیلئے پنڈال کھچا کھچ بھرا ہو تھا شہری اپنے قائد کو دیکھنے کیلئے دوپہر گیارا بجے ہی پنڈال میں پہنچنا شروع ہوگئے تھے ،اس موقع پر تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 78چوہدری ابرارالحق ،عرفان بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ میاں محمد رشید،چوہدری اُویس قاسم اُمیدوار حلقہ پی پی 50چوہدری محمد سجادمہیس کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کے استقبال کیلئے جانیوالوں کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کوئی بھی قوم انصاف اور اخلاقیات پر اوپر جاتی ہے قوم میں اچھے اور برے کی تمیز ہوتی ہے، قومیں قانون کی بالادستی سے ترقی کرتیں ہیں، مولانا رومی نے کہا جب انصاف ختم ہو تو قوم مرجاتی ہے، گھر میں بچے ان سے پوچھیں گے ایئرپورٹ کیوں جارہے ہیں تو باپ کہے گا نواز شریف کو لینے جا رہا ہوں جو بڑی محنت سے قوم کا 300ارب چوری کرکے باہر لے گیا بچے دوسرا سوال کریں گے (ن) لیگ کیساتھ کیوں ہیں؟۔ انہوں نے کہا یہ پہلے چوری کرتے ہیں پھر سینہ زوری کرتے ہیں، نارووال کے لوگوں نے احسن اقبال کو شکست دینی ہے ۔

عمران خان

لاہور( این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے 25جولائی کو نئے پاکستان کا فیصلہ ہوگا ، جو یہ کہتے ہیں پا کستان فلاحی ریاست نہیں بن سکتا انہیں غلط ثابت کروں گا ، حکمرانوں نے ملک کو مقروض کر دیا ، اقتدار میں آکر ملک کے عوام سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا ،قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اور ہم نے سب سے پہلے قانون و انصاف کی بالا دستی کی بنیاد رکھنی ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ این اے 131میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جو وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر بیحد خوشی ہوئی ہے اور یہ جذبہ 25جولائی کو بھی نظر آئے گا ، جو بھی انسان خواب دیکھتا ہے اسے اپنی لگن سے پورا کر سکتاہے ،انشا اللہ 25جولائی کو پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے ، اگر ہمیں دنیا کا عظیم معاشرہ بننا ہے تو قانون و انصاف کی بالا دستی کو بنیاد بنانا ہوگا ۔ معاشرے میں طاقتور اور غریب کیلئے ایک قانون ہو اور اسی سے قومیں اوپر جاتی ہیں۔ جب قانون تحفظ دیتا ہے تو معاشرہ آزاد ہو جاتا ہے اور اس سے اس میں پوٹینشل آتا ہے ۔ معاشی سپر پاور چین نے سب سے پہلے اپنے غریب طبقے کو اٹھایا ۔ چین نے جو کارنامہ سر انجام دیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہی ملتی ۔ چین تیس سال میں70کروڑلوگوں کو غربت کی سطح سے اوپر لے کر آیا ۔ ہمارے قائد نے جو بات کی تھی وہ یہاں الٹ چل رہی ہے ۔25 جو لا ئی کو اللہ نے موقع دیا تو ہم نے غریب اور کمزور طبقے کو اٹھانا،قانون و انصاف کو قائم کرنا ،سرکاری تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم،ہسپتالوں میں معیاری سہولیات فراہم کرنی ہیں ۔ ہم نے پانچ سال میں 50لاکھ سستے گھر بنانے کا پروگرام دیا ہے اس منصوبے کے آغاز سے نہ صرف نوجوانوں کو روزگار ملے گا بلکہ اس سے کئی دیگر شعبے بھی ترقی کریں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی

مزید : صفحہ اول