کسی نے ائیرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئیگا،وزیر داخلہ پنجاب

کسی نے ائیرپورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی توقانون حرکت میں آئیگا،وزیر داخلہ ...

لاہور(کرائم رپورٹر)صو با ئی وز یر داخلہ پنجاب شوکت جاویدنے کہا ہے ایئر پورٹ پر کسی نے داخلے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ نواز شریف کی گرفتاری وفاقی حکومت کا کام ہے۔ نواز شریف کی گرفتاری پر معاونت مانگی گئی تو فراہم کریں گے۔نواز شریف کی آمد پر را ستے بند نہیں کئے جائیں گے ایئر پورٹ کی حفاظت کی جائے گی۔ ملتان میں بلاول کی ریلی کی پہلے سے اطلاع نہیں تھی، بلاول جس درگاہ جا ناچاہتے تھے وہ راستہ تنگ تھا۔ بلاول، آصف زرداری اور شہباز شریف کو وزیر اعظم والی سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ

مزید : صفحہ اول