مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے

مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے

لاہور( کرائم رپورٹر)بھٹہ چوک میں مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے ، لیگی کارکنوں نے شعیب صدیقی کے قافلے کو روک لیا اور گاڑیوں پر ڈنڈے برساتے رہے ، لیگی امیدوار میاں نصیر نے بڑی مشکل سے کارکنوں کو پیچھے دھکیل کر پی ٹی آئی کی ریلی کو وہاں سے روانہ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب صدیقی کارکنوں کی ریلی لے کر بھٹہ چوک پہنچے جہاں پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی آمد کی وجہ سے لیگی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پہلے سے ہی موجود تھی ۔ اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ (ن) لیگ کے مشتعل کارکنوں نے پی ٹی آئی کی ریلی میں شامل گاڑیوں پر ڈنڈے بھی برسائے ۔ اس دوران (ن) لیگ کے امیدوار میاں نصیر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کارکنوں کو پیچھے دھکیلا اور پی ٹی آئی کی ریلی کو وہاں سے روانہ کیا ۔

آمنے سامنے

مزید : صفحہ اول