نوازشریف اور مریم کی وطن واپسی پر تمام اہلخانہ آبدیدہ

نوازشریف اور مریم کی وطن واپسی پر تمام اہلخانہ آبدیدہ

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور مریم نواز وطن واپسی کیلئے گھر سے روانہ ہوئے تو اس دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حسین نواز نے انہیں گلے لگا کر الوداع کیا ، اس دوران تمام اہلخانہ آبدیدہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب نو ا ز شریف مریم کے ہمراہ وطن واپسی کیلئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ جانے لگے تو اس دوران ایون فلیٹس میں وہ ہر ایک سے گلے مل کر رخصت ہوئے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نوازسے گلے ملے اور انہیں خدا حافظ کہا ۔ اس موقع پر حسین نواز نے اپنی بہن کو پیار کیا اور سر پر ہاتھ رکھا۔ نوازشریف کو رخصت کرتے ہوئے تمام اہلخانہ اور دیگر افراد آبدیدہ ہو گئے ۔

آبدیدہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...