نواز شریف، مریم کو دوران پرواز گرفتارکرنے کا فیصلہ،نیب ٹیم ابوظہبی روانہ

نواز شریف، مریم کو دوران پرواز گرفتارکرنے کا فیصلہ،نیب ٹیم ابوظہبی روانہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ابوظہبی سے پاکستان روانگی کیلئے دو ران پر و از جہاز میں ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیااور اس سلسلے میں نیب کی 3 رکنی ٹیم ابوظہبی روانہ ہو گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے وارنٹ گرفتاری لے کر نجی ائیرلائن کے ذریعے صبح ابوظہبی روانہ ہو گئی ۔ نیب کی ٹیم ابوظہبی میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطہ کرے گی اور ابوظہبی ائیرپورٹ سے پاکستان آنیوالے نواز شریف کے طیارے میں سوار ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ائیرلائن کو سابق وزیراعظم اور مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری دکھائے جائیں گے اور ان کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی حراست میں لے لیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے دونوں کو ایک روز کیلئے اڈیالہ جیل بعدازاں انہیں اٹک جیل منتقل کیا جائے گا۔

نیب ٹیم روانہ

مزید : صفحہ اول