نوازشریف کی براہ راست کوریج پر پابندی

نوازشریف کی براہ راست کوریج پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،آئی این پی )پیمرا نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر براہ راست کوریج پر پابندی لگا دی ، پرائیویٹ ٹی وی چینلز ریکارڈ ڈمواد نشر کرسکیں گے ، لائیو کوریج کی صورت میں چینل کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق پیمرا نے نجی میڈیا ہاؤسز کو ہدایت نامہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق پیمرا نے نوازشریف کی وطن واپسی پر براہ راست کوریج پر پابندی لگادی ہے ۔ لائیو کوریج کی صورت میں چینل کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ پیمرا کے مطابق پرائیویٹ ٹی وی چینلز ریکارڈڈ مواد نشر کرسکیں گے ۔ پرائیویٹ چینلز الیکشن کمیشن کے ضابطہ کے پابند ہوں گے ۔
پابندی

مزید :

صفحہ اول -