گرفتار64 لیگی کارکن سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل

گرفتار64 لیگی کارکن سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل

لاہور(جنرل رپورٹر) پولیس مسلم لیگ ن کے گرفتار64 کارکنوں کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت منتقل کر دیا،گرفتار کارکنوں کو 16 ایم پی او کے تحت 1ماہ کیلئے نظر بند رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پو لیس کا کہنا ہے جیل منتقل کرنے سے پہلے سب کا طبی معائنہ کیا گیا ،جیل جانے والوں میں چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز اور کارکنان شامل ہیں ،واضح رہے یہ تمام گرفتاریاں نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی کے پیش نظر ہونیوالی ریلی کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔

جیل منتقل

مزید : صفحہ اول