لندن، مظاہرین سے جھگڑا کرنے پر مریم اور حسین نوازکے بیٹے گرفتار

لندن، مظاہرین سے جھگڑا کرنے پر مریم اور حسین نوازکے بیٹے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی پولیس نے لندن میں جھگڑا کرنے پر مریم نوازاور حسین نواز کے بیٹیوں جنید صفدر اور زکریا حسین کونو جو ان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کی پا کستا ن واپسی کے بعد مریم نواز کے بیٹے صفدر جنید اور انکے ماموں حسین نوازکے فرزند زکریا حسین گھر جا رہے تھے تو ان کے گھر کے باہر مظاہرین نے نواز شریف کیخلاف نعرہ بازی شروع کر دی جس پر ان کے اور مظاہرین کے درمیان جھگڑا ہو گیا، جنید صفدراورزکریاکے مکے مظاہرین میں سے ایک لڑکے کوجا لگے، جس پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے چیئرنگ کراس پولیس سٹیشن منتقل کر دیا، واقعہ ایون فیلڈ فلیٹ پارک لین کے پاس پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدراور زکریا حسین کی پولیس اسٹیشن میں مکمل جامع تلاشی لی جائیگی ا ور اگر کوئی ایسی چیز ان کے قبضے سے برآمد ہوئی تو ان پر مقدمہ ہو گا بصورت دیگر رہا کر دیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں صفدر جنید اور زکریا حسین کا کہنا تھا مظاہرین نے ہم پر تھوکا اور حملہ آور ہوئے جس پر ہم نے جوابی کارروائی کی ،اتنا بڑا کرائم نہیں کیا ایک دوروز میں رہا ہوجائیں گے۔
جنید ، زکریا

مزید :

صفحہ اول -