ہم امن کے پر آزمائش سفر کا طویل فاصلہ طے کر چکے ، منزل اب زیادہ دور نہیں : جنرل باجوہ

ہم امن کے پر آزمائش سفر کا طویل فاصلہ طے کر چکے ، منزل اب زیادہ دور نہیں : جنرل ...

پشاور(نمائندہ خصوصی )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں اور انشاء اللہ منزل اب زیادہ دور نہیں۔ جمعرات کو سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ شہید ہارون بلور کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ہارون بلور کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی، اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا بلور فیملی قربانیوں کیساتھ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پورے عزم سے کھڑی ہے، ہم امن کے پر آزمائش سفر میں طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں اور نفرت و انتشار پھیلانے والو ں کیخلاف بلا امتیاز متحد کھڑے ہیں، انشاء اللہ منزل اب زیادہ دور نہیں۔واضح رہے 10 جولائی کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ہارون بلور پشاور کے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ میں موجود تھے جہاں خودکش حملے میں ان سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے تھے تاہم مزید 2 زخمی افراد ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے جس سے تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔

جنرل باجوہ

پشاور (نمائندہ خصوصی ) نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے سا نحہ پشاور میں قیمتی جا نو ں کے ضیا ع پر افسو س کا اظہار کر تے ہو ئے انتخا بات میں حصہ لینے والے اہم قا ئد ین کی سکیو رٹی کو یقینی بنا نے کی ہدا یت کر دی، نگرا ں وزیر اعظم نے جمعرات کو پشاور کا دورہ کیا، جہا ں ا نہوں نے گورنرہاوس میں گورنر کے پی کے اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی،اس موقع پر نگراں وفاقی وزیرداخلہ اعظم خان بھی موجودتھے، ملا قات میں نگراں وزیر اعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کے درمیان امن وامان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،بعد ازا ں انہو ں نے خیبر پختو نخوا کے وزیر اعلیٰ د و ست محمد خان سے بھی ملا قات کی ،جس میں نگرا ں وزیر اعظم کو سا نحہ پشاور کے بعد صو با ئی حکو مت کی جا نب سے سکیو رٹی بہتر بنا نے کے حوا لے کئے جا نیوالے اقدا مات سے آ گا ہ کیا گیا ، ملا قا تو ں میں صو بے کی سکیو رٹی کو بہتر بنا نے کے حوا لے سے نگرا ں وزیر اعظم کو تفصیلی بر یفنگ دی گئی، بعد ازاں نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ، گورنر کے پی کے، نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد،نگر اں وفاقی وزیرداخلہ اعظم خان اور دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلور کے گھر گئے جہاں شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

نگران وزیر اعظم

Bac

مزید : صفحہ اول