ضابطہ اخلاق ،شاہد خاقان ،اسد عمر سمیت 10امیدواروں کو فائنل نوٹس جاری

ضابطہ اخلاق ،شاہد خاقان ،اسد عمر سمیت 10امیدواروں کو فائنل نوٹس جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسد عمر ،ڈاکٹرطارق فضل چوہدری سمیت 10امیدواروں کو فائنل نوٹس جاری کردیئے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹسز کے مطابق تمام امیدواروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ امیدواروں کیخلاف مزید شکایات موصول ہوئی تو ایکٹ234کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالوں میں پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر ، پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، عمران خان اور طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔علاوہ ازیں متحدہ مجلس عمل کے میاں محمد اسلم ، پاکستان پیپلزپارٹی کے سبط الحیدر شاہ ،راجہ عمران اشرف اور افضل کھوکھر کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...