پارٹی کی تشہیری مہم ، عمران خان کی کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ مددکرنیکی اپیل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں تشہیری مہم میں فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مدد کی اپیل کردی ۔ عمران خان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تشہیری مہم کیلئے اس وقت تحریک انصاف کو زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے ،ہمارا مقابلہ ایک مافیا سے ہے اور پارٹی کو فنڈز کی سخت ضرورت ہے ، شمالی امریکہ میں رہنے والے پاکستانی ہماری مدد کریں۔ہمارے مقابلے میں مافیا پانی کی طرح پیسہ بہا رہا ہے اور مہذب معاشروں میں ایسے ناسوروں کو شکست دینے کیلئے تشہیری مہم ناگزیر ہے ۔
عمران اپیل