سعد رفیق کی اپیل منظور،2013ء میں کامیابی کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم

سعد رفیق کی اپیل منظور،2013ء میں کامیابی کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل منظورکرتے ہوئے حلقہ این اے 125 سے سعد رفیق کی 2013ء کے انتخابات میں کامیابی کیخلاف الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم کردیا۔تفصیلات کے مطابق2015ء میں جاوید رشید محبوبی پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے این اے125 سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان کی انتخابی عذر داری پرفیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا انتخاب کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا تھاجس کیخلاف خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت مکمل کرکے 19مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا تھا جسے کالعدم کیا جاتا ہے ۔حامد خان نے اپنی انتخابی عذر داری میں الزام لگایاتھاکہ حلقہ این اے 125 میں دھاندلی اور بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں،اس لئے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیاجائے۔

اپیل منظور

مزید : صفحہ اول