پنجاب میں جیپ،سندھ میں گرینڈ الائنس کو آگے لایا جارہا ہے،مصدق ملک

پنجاب میں جیپ،سندھ میں گرینڈ الائنس کو آگے لایا جارہا ہے،مصدق ملک

اسلام آباد(آن لائن) سینٹ اجلاس میں سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن جو اقدامات اٹھا رہا ہے وہ الیکشن کو مشکوک بنا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ بلدیاتی اداروں کو معطل کرے کیا وہ اب سینٹ کو بھی معطل کرینگے؟ ہمیں اجازت دی جائے کہ ہم الیکشن کمیشن سے پوچھنے جائیں کہ یہ اختیار آپ کو کس نے دیا اور یہ تو بتائیں کہ یہ سزائیں کہا ں دی جائینگی فوجی اہلکاروں کو سزا دینے کا اختیار دیا گیا ہے جو اس سے قبل جوڈیشری کو حاصل تھا ملک میں پکڑ دھکڑ شروع ہوچکی ہے پنجاب میں جیپ اور سندھ میں گرینڈ الائنس والوں کو لایا جارہا ہے سینیٹر بیر مند تنگی کا کہنا تھا کہ کل ایواان بالا میں ایک وزیر نے کھڑے ہوکرکہا کہ آصف علی زرداری کا نام سپریم کورٹ کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے آج سپریم کورٹ نے کہا کہ آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نہیں کہا متعلقہ وزیر ایوان میں آکر اپنے بیان کی وضاحت کریں اور معافی مانگیں ۔

مصدق ملک

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...