تحریک انصاف کا بینرز اتارنے پر احتجاج الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا بینرز اتارنے پر احتجاج الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)انتخابی مہم میں این او سی ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اشتہاری بینرز اتارنے پر پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کرتے ہوئے الیکشن آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔حلقہ این اے 54 کے امیدوار رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو انتقام کا نشانہ بنایا ہے اورانتخابی مہم روکنے کی کوشش کررہی ہے ، انتخابی ماحول کو جانبدار بنا کر انتخابات کو قابل قبول نہیں بنایا جاسکتا ۔اسد عمر کاکہنا تھا کہ قوانین کا غیر مساوی اطلاق کسی صورت گوارہ نہیں اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو وفاق کے اندر انتخابی ماحول کے عدم توازن برپا کرنے کا نوٹس لینا چاہیے ۔الیکشن کمیشن قبل از انتخابات دھاندلی کی کوششوں کو منظم کوششیں رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے انتخابی عمل کی راہ میں رکاوٹیں نہ ہٹائیں تو بھرپور رد عمل دیں گے جس کی آواز ملک کے کونے کونے تک سنائی دے گی ۔

تحریک انصاف

مزید : صفحہ اول