ہر بنس پورہ پولیس نے چیکنگ کے بہانے صحافی کالونی کے کمیونوں سے پیسے بٹورنا شروع کر دیئے

ہر بنس پورہ پولیس نے چیکنگ کے بہانے صحافی کالونی کے کمیونوں سے پیسے بٹورنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ پولیس نے روزانہ شام 6 بجے ناکہ بندی کرکے چیک کرنے کے بہانے صحافی کالونی کے مکینوں سمیت دیگر مقامی لوگوں سے پیسے بٹورنا شروع کر د ئے ہیں جس پر صحافی کالونی کے سینئر صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے افسران بالا سے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ہربنس پورہ کے چند اہلکار شام کے وقت ہربنس پورہ پل، اوور برج اور تھانہ کے درمیان میں ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر ان سے کاغذ طلب کرتے ہیں اور نہ دکھانے کی صورت میں پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔اب تک درجنوں موٹرسائیکل سواروں سے کاغذات چیک کرنے کے بہانے مبینہ طور پر ہزاروں روپے ہتھیا چکے ہیں۔ صحافی کالونی میں رہائش پذیر سینئر صحافی نعمان یاور، امان اللہ چوہان، آفتاب باجوہ، میاں ہارون اور نصراللہ تفہیمی نے بتایا ہے کہ ان کے بچے بھی وہاں سے گزر رہے تھے ، ان کے بچوں کو روک کر پولیس اہلکاروں نے کاغذات چیک کرنے کے بہانے پیسے بٹورے ہیں۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ ناکہ لگا کر جو اہلکار کھڑے ہوتے ہیں ان میں کوئی اے ایس آئی یا اس سے سینئر افسر موجود نہیں ہوتا اور یہ اہلکار شہریوں اور صحافیوں کی فیملیز کو بلاوجہ تنگ کرتے ہیں۔علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

مزید :

علاقائی -