بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرنے والوں کے خلاف 15 روزہ مہم کا آغاز

بغیر ٹکٹ ٹرین میں سفر کرنے والوں کے خلاف 15 روزہ مہم کا آغاز

لاہور( کرائم رپورٹر) ٹرینوں میں بلا ٹکٹ سفر کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ختم کرنے کے لئے انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان کی ہدایت پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف 15 روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس مہم میں ریلوے پولیس ریلوے عملہ کے ساتھ مل کر کاروائی کرے گی ۔محکمہ ریلوے اور ریلوے پولیس کی مشترکہ مہم کا مقصد بلا ٹکٹ سفرکی وجہ سے محکمہ ریلوے کو ہونے والے نقصان سے بچانا ہے۔اس سلسلہ میں آئی جی ریلوے پولیس نے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو احکامات جاری کئے ہیں کہ بلا ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو مختلف سیکشنوں پر چھاپے مار کر بلا ٹکٹ مسافران کو چارج کروائیں ۔ آئی جی ریلوے پولیس نے مزید کہا کہ تمام ڈویژنوں کے ایس پیز عملہ ریلوے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور روزانہ کی بنیاد پر مفصل رپورٹ سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہور کو ارسال کریں ۔

مزید : علاقائی