لاہور ہائی کورٹ بار میں تقریب کے دوران شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی

لاہور ہائی کورٹ بار میں تقریب کے دوران شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار میں بین الاقوامی قوانین سے متعلق تقریب کے دوران گزشتہ روز شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے تقریب میں بھگڈر مچ گئی۔قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ انوارالحق تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں شریک وکلاء جاوید اقبال ہال سے بھاگ کھڑے ہوئے تاہم قائم مقام چیف جسٹس انوارالحق نے موقع پر موجود رہتے ہوئے لمحہ بہ لمحہ صورتحال کا جائزہ لیا، بار کے عملے کی جانب سے آگ پر فوری قابو پا لیا گیا، خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا،لائبریری ہال میں موجود وکلاء کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا،آگ بھڑکنے کے نتیجے میں ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے، حالات نارمل ہونے پر تقریب کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا۔

آگ بھڑک اٹھی

مزید : علاقائی