صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، ...

لاہور (کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیاگیا-تفصیلات کے مطابق سند رکے علاقے میں اعجا زکے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو 3لاکھ 80ہزارکی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے- ہنجر وال میں محمدکا شف کے گھر سے تین ڈاکو2لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی ،سمن آباد میں ریحان سے 80ہزار ،سبز ہ زار میں عابد سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،فیکٹر ی ایر یا کے علاقے میں شہر وز کے گھر سے دو ڈاکو2 لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،ٹبی سٹی کے علاقے میں سر فر از کے گھر سے دو ڈاکو تین لاکھ 40ہزار لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوؤں نے سر ور روڈ میں با بر سے90ہزار کی نقد ی ،منا واں میں سعید سے 30ہزار ،شا ہد رہ میں فیصل،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عطا سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔علاوہ ازیں نصیرآباداور نو اں کو ٹ سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال ، ڈیفنس سی ، نشتر کالونی ، سبزی منڈی ، مز نگ اور ستو کتلہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...