نواز، مریم نواز کی زبان بندی کیلئے ایک اور متفرق درخواست دائر

نواز، مریم نواز کی زبان بندی کیلئے ایک اور متفرق درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی )میاں محمدنواز شریف اور مریم نواز کی زبان بندی اور توہین عدالت کی کارروائی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں ایک اور متفرق درخواست دائر کردی گئی ۔یہ درخواست آمنہ ملک نامی خاتون نے دائر کی ہے جس میں نواز شریف اور مریم نواز کی لندن میں تقاریر اور گفتگو کو بنیاد بنایا گیاہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے میاں نوازشریف اور مریم نوازکو سزا سنا رکھی ہے،دونوں سزایافتہ باپ بیٹی لندن میں بیٹھ کر مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں،عدلیہ مخالف تقاریر واضح طور پر آئین کے آرٹیکل 204 کی سنگین خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر اور بیانات پر پابندی عائد کی جائے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

زبان بندی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...