مریم نواز کا نام این اے 127 کے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا گیا

مریم نواز کا نام این اے 127 کے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا گیا

لاہور(نامہ نگار )مریم نواز کی ناہلی اور سزا کے بعد ان کا نام حلقہ این اے 127 کے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ،ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 127گل عباس نے علی پرویز ملک کو مریم نواز کی جگہ شیر کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے۔ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن سے ہدایات موصول ہونے پر گیا گیا ہے ،یاد رہے کہ اب حلقہ این اے 127 سے مریم نواز کی جگہ علی ملک پرویز مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں ،حلقہ این اے 127میں پہلے 10 امیدواروں تھے ،مریم نواز کا فہرست سے خارج ہونے کے اب 9 امیدوار باقی رہ گئے ہیں،اسی طرح پی پی 173 سے ریٹرننگ افسر نے بھی مریم نوا کا نام امیدوارں کی فہرست سے نکال دیا ہے ،اب پی پی 173 سے قرفان شفیع کھرکھر کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے ،ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا فیصلہ الیکشن کمیشن کی ہدایت موصول ہونے پر کیا گیا ہے ۔

نام نکال دیا

B

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...