بیوی کے قتل میں ملوث ملزم اسلم دیوان کے کیس کی سیشن عدالت میں سماعت

بیوی کے قتل میں ملوث ملزم اسلم دیوان کے کیس کی سیشن عدالت میں سماعت

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت میں بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کے کیس کی سماعت ہوئی ،ملزم اسلم دیوان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2017 ء میں مقدمہ درج کیا تھا،ملزم اسلم دیوان پر اپنی بیوی نغمہ کو قتل کرانے کا الزام ہے جبکہ مقدمہ میں ملزم کے دیگر چار ساتھی ملزمان بھی شامل ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمان خان نے ملزم کے کیس کی سماعت کی،ملزم کی طرف سے ہاشم نیازی ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ اسلم دیوان بے گناہ ہے اس نے اپنی بیوی کو قتل نہیں کیا بلکہ ملزم مراتب علی اور شہزاد نے اسے قتل کیا ہے۔مذکورہ ملزمان کے خلاف پولیس نے مقتولہ کی بہن ثریا کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے ،فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت4اگست تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...