چوہنگ، تیز رفتار کار نے 50سالہ نامعلوم شخص کوٹکر مارکر ہلاک کردیا

چوہنگ، تیز رفتار کار نے 50سالہ نامعلوم شخص کوٹکر مارکر ہلاک کردیا

لاہور (کر ائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے 50سالہ نامعلوم شخص کوٹکر مارکر ہلاک کردیا،پولیس نے لا ش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ ملتان روڈ پر 50سالہ شخص کوسڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر چل بسا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے لی،بعدازاں شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔

مزید : علاقائی