ڈولفن سکواڈ نے داتا دربار کے علاقہ میں 4 من مردہ گوشت پکڑ لیا

ڈولفن سکواڈ نے داتا دربار کے علاقہ میں 4 من مردہ گوشت پکڑ لیا

لاہور (کر ائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے داتا دربار کے علاقہ میں کارروائی کر کے 4 من مردہ گوشت پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ٹبہ بابا فرید کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رکشے سے تعفن زدہ گوشت برآمد کر لیا، ڈولفن سکواڈ کی اطلاع پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ملزمان رکشے میں شہربھر کے قصابوں کو مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرتے تھے۔ملزمان عظیم اور افتخار کو تھانہ داتا دربار پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...