اشتہار ی ملزمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤ ن کا فیصلہ
لاہور (کر ائم رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن راشد ہدایت کی صدر ڈویژن کے تفتیشی اہلکاروں کے ساتھ کرائم میٹنگ، صدرڈویژن کے تمام انچارج انویسٹی گیشن،ہومی سائیڈ یونٹ،جنیڈر کرائم اور نارکوٹکس انویسٹی گیشن کے انچارج نے شرکت کی۔ایس پی انویسٹی گیشن صدرڈویژن نے ہدایت جاری کی کہ تمام تفتیشی افسران میرٹ پر تفتیش کریں ،کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔ قتل،منشیات اور زیادتی کے مقدمات کی تفتیش جلد ازجلد مکمل کر کے عدالتوں میں فوری بھجوائی جائیں۔اشتہاری ملزمان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کیا جائے ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مضبوط چالان عدالتوں میں بھجوائے جائے تاکہ ملزمان کو فوری سزا ہوسکے، جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ وارمہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔شرپسند عناصر اور ریکارڈ یافتگان پر کڑی نظر رکھی جائے۔ مستعد رہتے ہوئے فرائض منصبی انجام دئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانزک سائنس ایجنسی میں پینڈنگ رپورٹ کو جلدازجلد واپس منگواکر عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ دوران سماعت عدالت سے بہتر فیصلہ سامنے آسکے۔ منشیات کے مقدمات میں کیس پراپرٹی کے نمونہ جات ہر صورت فرانزک ایجنسی کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندربھجوائے جائیں۔ مجاز عدالت کی طرف سے اندراج مقدمہ کا حکم ملنے پر فوری طور پر تعمیل کی جائے۔ موصولہ درخواستوں پر کم وقت میں انکوائری مکمل کر کے اندرا ج مقدمہ کیا جائے ۔کرائم سین یونٹ کو محفوظ اور تفتیش کا مکمل حصہ بنانے کیلئے تفتیشی افسر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی واقعہ کی شہادت ضائع نہ ہونے پائے۔