پنجاب ، 24گھنٹوں میں 851ٹریفک حادثات ، 9افراد جاں بحق ، 569شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 851ٹریفک حادثات ، 9افراد جاں بحق ، 569شدید زخمی

لاہور (کر ائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 851 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں569افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں 411افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 408ڈرائیور،408کم عمرڈرائیور،438مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ226ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت236متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد85حادثات میں108متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 74حادثات میں78متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل989متاثرین میں801مرد اور188خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں624موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،93موٹر کاریں،47وین12مسافربسیں،26ٹرک اور106دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی