لوہاری، مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر پولیس کا چھا پہ، دفتر میں تالے لگ گئے

لوہاری، مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر پولیس کا چھا پہ، دفتر میں تالے لگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپورٹر) لوہاری کے علاقہ میں مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر پر پولیس کے چھاپے کے بعد دفتر میں تالے لگ گئے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم کو سزا سنائے جانے کے بعد ان کی واپسی اور الیکشن میں پُرامن صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے لوہاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کے آبائی گھر جو کہ اس وقت لیگی رہنما حمزہ شہباز کا مرکزی انتخابی دفتر ہے پر چھاپہ مارا ، وہاں موجود تمام لیگی کارکنان غائب ہوگئے اور دفتر کو تالے لگ گئے ۔علاوہ ازیں بتایاگیا ہے کہ اب تک 159لیگی کارکنان کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیاہے ۔

مزید :

علاقائی -