بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سٹاف افسراینٹی کرپشن رانا محمد نعیم کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سٹاف افسراینٹی کرپشن رانا محمد نعیم کی ...

لاہور(نامہ نگار ) سپیشل جج اینٹی کرپشن نے عدالت میں بطور گواہ بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اینٹی کرپشن کے پرسنل سٹاف افسررانا محمد نعیم کی تنخواہ تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے اکاؤنٹنٹ جنرل کو حکم کی نقل بھجواتے ہوے حکم دیا ہے کہ مذکورہ افسر کی تنخواہ جاری نہ کی جائے۔عدالت میں 2012ء کا ایک کیس سرکار بنام ظفر الطاف زیر سماعت ہے ،اس میں رانا نعیم عدالت کے طلب کرنے کے باوجود بطور گواہ پیش نہیں ہو رہا تھا جس کے بعد عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کیا ہے ۔

مزید : علاقائی