لمز اور یونیورسٹی آف لاء کالج کے 7طلبا و طالبات کا الیکشن سیل کا دورہ
لاہور(نامہ نگار )لمز اور یونیورسٹی آف لاء کالج کے 7طلبا و طالبات نے گزشتہ روز سیشن کورٹ میں قائم الیکشن سیل کا دورہ کیا۔پیر محمد لطیف ایڈووکیٹ کی سربراہی میں طلبا و طالبات نے سیشن جج سے ملاقات بھی کی ۔سینئرسول جج شکیب عمران قمر نے طالب علموں کو الیکشن سیل کے حوالے سے بریفنگ دی ،طلبا و طالبات نے عدالتوں کا وزٹ کیا اور عدالتی کارروائی بھی دیکھی۔طالب علموں کو سیشن کورٹ اور الیکشن سیل کا دورہ کروانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کس طرح کام ہو رہا ہے۔ طالب علموں کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی کو دیکھ کر بہت اچھالگا، اس سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ کس طرح وکلا ء آپس میں بحث کرتے ہیں۔