دھوکہ دہی اور جعل سازی کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں کوسات سات سال قید اورجرمانہ

دھوکہ دہی اور جعل سازی کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں کوسات سات سال قید ...

لاہور(نامہ نگار )بینکنگ جرائم کورٹ کے جج محمد ارشد علی نے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے مقدمے میں ملوث دو مجرموں مرزا عابد حسین اور محمد حنیف کو سات سات سال قید اور دونوں کو مجموعی طور پر 36لاکھ 46ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔عدالت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے ضیاء اسلام نے چالان میں ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کئے۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ۔

مزید : علاقائی