تجازوزات کیس ، مالکان کو 16جولائی تک اپنے مکان خود گرانے کا حکم

تجازوزات کیس ، مالکان کو 16جولائی تک اپنے مکان خود گرانے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے قبرستان میانی صاحب میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے گھروں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 16جولائی تک مکان خالی کرکے خود ہی گرادیں،بصورت دیگر 17جولائی کو مکان گرا دیئے جائیں گے ۔فاضل جج نے قبرستان میں موجود ڈسپنسری کا کرایہ طے کرنے کے لئے بھی متعلقہ حکام کو حکم جاری کردیا ہے ۔فاضل جج نے قراردیا کہ ڈسپنسری کا کرایہ کیوں وصول نہیں کیا جارہا؟ آئندہ تاریخ سماعت تک کرایہ طے نہ کیا گیا تو ڈسپنسری کو بھی قبرستان میں شامل کردیا جائے گا۔لاہور ہائی کورٹ نے قبرستان میں تجاوزات کے خلاف حکم جاری کررکھا ہے اور اس بابت پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی جاتی ہے۔

میانی صاحب؍تجاوزاات

مزید : علاقائی