پولنگ سٹاف کی کمی، نجی بینک اور پرائیوٹ سکولوں سے مدد لینے کا فیصلہ

پولنگ سٹاف کی کمی، نجی بینک اور پرائیوٹ سکولوں سے مدد لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )عام انتخابات 2018 ء کے لئے پولنگ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے نجی بینک اور پرائیوٹ سکولوں سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں سرکاری محکموں کی جانب سے سٹاف کی کمی کے باعث الیکشن کمیشن نے نجی بینک اور پرائیوٹ سکولوں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ، اب عام انتخابات نجی بینک اور رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولوں کا عملہ بھی ڈیوٹی کے فرائص سر انجام دے گا ۔نجی بینک اور اور رجسٹرڈ پرائیوٹ سکولوں سے حاصل کیا گیا تمام عملہ بیک اپ پر رکھا جائے گا جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت پر ڈیوٹی کے فرایض سر انجام دے گا ،عام انتخابات کے لئے بیک اپ پر 2ہزار افراد کو رکھا جائے گا پرائیوٹ سیکٹر سے حاصل کئے جانے والے عملے کی پولنگ ٹرینگ بھی کی جائے گی اور انہیں الیکشن والے دن کام سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نجی بینک اور پرائیوٹ سکولوں کا عملہ نجی پریذائیڈنگ افسر اور سینئرپریذائیڈنگ افسر کے فرائض سر انجام نہیں دے سکیں گے۔
مدد لینے کا فیصلہ

مزید :

علاقائی -