سانحہ یکہ توت‘بیرسٹرہارون بلورو دیگرشہریوں کی ہلاکت کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

سانحہ یکہ توت‘بیرسٹرہارون بلورو دیگرشہریوں کی ہلاکت کیخلاف وکلاء کی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )پشاور کے علاقہ یکہ توت میں دہشت گردی کے واقعہ اوراس میں بیرسٹرہارون بلور سمیت 20شہریوں کی شہادت کے خلاف وکلاء کی جانب سے ہڑتال کی گئی تاہم فوری نوعیت کے مقدمات میں وکلاء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔اس موقع پر بار رومز کی چھتوں پر سیاہ پرچم بھی لہرائے گئے۔عمومی نوعیت کے مقدمات میں وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دہشت گردی واقعہ کی مذمت میں پاکستان بار کونسل،پنجاب بار کونسل اور وکلاء تنظیموں نے یوم سوگ منانے کی اپیل کی تھی۔
وکلاء ہڑتال

مزید :

علاقائی -