عازمین حج کی روانگی کل سے شروع ، حاجی کیمپوں میں عارضی بستیاں قائم

عازمین حج کی روانگی کل سے شروع ، حاجی کیمپوں میں عارضی بستیاں قائم

لاہور(رپورٹ:میاں اشفاق انجم،تصاویر:ایوب بشیر)ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں ایک ماہ کے لیے عارضی بستیاں قائم،سکاؤٹس نے سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،عام افراد کا داخلہ حاجی کیمپوں میں بند،پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے فول پروف انتظامات ،گاڑیوں کا داخلہ مکمل بند،اسلام آباد،کراچی،پشاور،ملتان،کوئٹہ،سکھر،رحیم یار خان،سیالکوٹ،فیصل آباد میں حج آپریشن2018ء کے لیے تیاریاں مکمل، کل14جو لائی سے 5بڑے شہروں کے عازمین حج کی مدینہ روانگی ہو گی،عازمین حج براہ راست روانگی سے 6گھنٹے پہلے ائیر پورٹ پہنچیں گے ،حج آپریشن کا افتتاح ائیر بلیو اور پی آئی اے کریں گی،ائیر لائنز اور بنکوں کے علاوہ حاجیوں کی ضروریات کے لیے احرام،بنکوں کے سٹال،حاجی کیمپوں میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین کو انجکشن لگانے اور ادویات کی پیکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں،ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ صحت ایمرجنسی ایمبولینس بھی تمام حاجی کیمپوں کو فراہم کر رہے ہیں ،عازمین حج کی رہنمائی اور مناسک حج کی آگاہی کے لیے تربیتی کیمپ بھی ایک ماہ کے لیے قائم،آخری فلائٹ کی روانگی15اگست کو ہو گی۔

مزید : علاقائی