جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا کو کسی قسم کی کو ئی دھمکی نہیں ملی، ترجمان الیکشن کمیشن
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو کوئی دھمکیاں نہیں مل رہی ہیں،وزارت داخلہ سے سکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور پشاور دھماکوں کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر اور ان کی فیملی کی سکیورٹی کو فول پروف بنا نے کا کہا گیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکیورٹی کی ذمہ داری ایس پی سٹی محمد عامر نیازی کے سپرد کردی گئی جو روز مرہ سکیورٹی کیساتھ ساتھ سنیپ چیکنگ کا سلسلہ دن میں 2بار سر انجام دیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن