عام انتخابات ہر قیمت پر پُر امن بنائیں گے: ڈی آئی جی آپریشنز

عام انتخابات ہر قیمت پر پُر امن بنائیں گے: ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور (کر ائم رپورٹر)پولیس نے پشاور بم دھماکہ کے بعد عام انتخابات کو پُر امن بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کر لیے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے شرپسند کارکنان کی نظر بندی کیلئے فہرستیں تیارکر لی گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت پر بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ شہر میں امن و امان کی فضاء برقرار رہے۔تمام ڈویژنل ایس پیز کو سیاسی جماعتوں کے شرپسند کارکنان کی نظر بندی اور ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سخت احکامات دیئے گئے۔لاہور پولیس نے شہر میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے 150 سے زائد شرپسند کارکنان کو حراست میں لے لیا۔تمام ایس پیز انتخابی مہم یا جلسوں کے دوران قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسند کارکنان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والا اپنے آپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے تصور کرے۔عام انتخابات کو ہر قیمت پر پُر امن بنائینگے۔قانون ہاتھ میں لینے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے شرپسند کارکنان اپنی اور پارٹی کی ساکھ تباہ کر رہے ہیں۔پُر امن رہنے والے رہنماؤں اور کارکنان کو مکمل تحفظ دیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔اینٹی رائٹ یونٹ الرٹ جبکہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے اہلکار شہر کے حساس علاقوں میں موئثر گشت کریں گے۔پولیس مکمل طورپر غیر جانبدار ہو کر عام انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...