لاہور حاجی کیمپ میں شاندار انتظامات کیے گئے ہیں،سعید احمد

لاہور حاجی کیمپ میں شاندار انتظامات کیے گئے ہیں،سعید احمد

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حج آپریشن مثالی ہو گا،سرکاری اور پرائیویٹ سکیم میں کوئی تفریق نہیں سب اللہ کے مہمان ہیں ،انجکشن لگانے اور ادویات کی پیکنگ کے لیے صبح سے رات تک کسی وقت آ سکتے ہیں ،لاہور سے حج آپریشن 14جو لائی کو شروع ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ لاہور حاجی کیمپ میں شاندار انتظامات کیے گئے ہیں،سکاؤٹس کے علاوہ پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے انتظامات کر رکھے ہیں،حاجی کیمپ کے اندر گاڑیاں لانے کی ضد نہ کی جائے ،سیکورٹی کے لیے سب کچھ کیا گیا ہے،سعید احمد نے کہا پہلے دن پاسپورٹ کی فراہمی میں معمولی تاخیر ہوئی ہے آج سے کام معمول پر آ گیا ہے ،لاہور حاجی کیمپ میں ایک ماہ کے لیے مسجد میں تربیتی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے ،ہر حاجی کو CDاور کتاب الحج کے علاوہ پمفلٹ فراہم کیے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام عازمین براہ راست ائیر پورٹ پر پہنچیں گے کم ازکم 5سے6گھنٹے پہلے پہنچنا ضروری ہے،ممنوعہ اشیاء نہ لے کر جائیں ائیر پورٹ پر روک لیا جائے گاپریشانی سے بچیں۔

سعید احمد

مزید : علاقائی