پرائیویٹ حج آپریشن وقت پر شروع ہو سکے گا یا نہیں، حج آرگنائزر پریشان

پرائیویٹ حج آپریشن وقت پر شروع ہو سکے گا یا نہیں، حج آرگنائزر پریشان

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2018ء کا حج آپریشن پہلے دن سے ہی خطرات سے دو چار،وقت پر شروع ہو سکے گا یا نہیں سوال اٹھنے لگے ،پرائیویٹ حج سکیم کی پہلی فلائٹس کے لیے ہوپ اور وزارت مذہبی امورموثر میکنزم بنانے میں ناکام ،حج آرگنائزر ذہنی مریض بن گئے ،16جولائی کی فلائٹ کے ابھی تک ویزوں کے لیے پاسپورٹ جمع نہ ہو سکے ،ہوپ کروڑوں کے فنڈز لے کر بھی خود نظام تشکیل دینے کی بجائے حاجی کیمپ پر معاملات مسلط کرتا نظر آ رہی ہے ،سینئر حج آرگنائزر نے چےئرمین ہوپ پنجاب شاہد رفیق اور ان کی ٹیم کو ہنگامی بنیادوں پر ویزوں کے لیے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے حج آرگنائزر کا موقف،ہوپ جتنی سنجیدہ فنڈز لینے میں ہوتی ہے اتنی سنجیدگی مسائل کے حل کے لیے دکھائے تو کوئی مسئلہ باقی نہ رہے ،پرائیویٹ حج سکیم کی پہلی فلائٹ 16جولائی کو روانہ ہونی ہے حج آرگنائزر انتظامات کے لیے سعودی عرب بیٹھے ہیں ،بار کوڈ جن کے پہنچ چکے ہیں ان کو پاسپورٹ جمع کرانے کا پتہ نہیں چل رہا کہاں جمع کرانے ہیں۔

پرائیویٹ حج آپریشن

B

مزید : علاقائی