جمہوریت کو چلنے دیا جا تا تو تمام ادارے مضبو ط ہو تے، فضل الرحمن
ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی) متحد ہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام کی مخالفت روشن خیا لی نہیں جہا لت ہے ،لو گ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں، اللہ تعالیٰ نے بھی حق با طل میں فر ق رکھا ہوا ہے، ووٹ کی پر چی حق اور نظر یہ کی نمائندگی کر تی ہے۔اس کو حق ،اللہ کی رضا ء کیلئے استعما ل کر یں، جمہوریت کو اگر صحیح طریقے سے چلنے دیا جا تا تو پاکستان کے تمام ادارے مضبو ط ہو تے لیکن یہاں پر ہمیشہ جمہوریت کے خلاف سا زشیں ہو تی رہی ہیں اور جمہوری حکمرانوں کو اپنا کا م آئین اور قانون کے مطا بق نہیں کر نے دیا اور ان کو بھی اپنی مر ضی پر چلا نے کے لئے سا زشیں کی گیں۔ایم ایم اے کا واضح نظر یہ ہے کہ بیس کروڑ پاکستانی عوام اسلامی شناخت چاہتے ہیں ،ملک ستر سا ل سے مذہب دشمن قوتو ں کے ہا تھو ں میں رہا ہے ،اپنے آپ کو لبر ل کہنے والے سیا ستدا ن آج ٹرا نسفارمر موٹر پمپس ، گلیو ں نا لیو ں کی قیمت پر ووٹ خر ید کر اقتدار حا صل کر نا چاہتے ہیں اور با تیں ملک کی تقدیر بد لنے کی کر تے ہیں ،جمہوریت کو اگر صحیح طریقے سے چلنے دیا جا تا تو پاکستان کے تمام ادارے مضبو ط ہو تے ،ڈی آئی خان کی تر قی کے لئے جو کر دار جے یو آئی نے ادا کیا ہے وہ کسی بھی دو سری جماعت نے ادا نہیں کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے یہ بات پرواسپورٹس سٹیڈیم میں بڑے عوامی جلسے سے خطا ب کر کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سا بق اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی مولانا لطف الرحمان اور تحصیل ناظم پروآ بھی مو جو د تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے مزیدکہا ہے کہ متحد ہ مجلس عمل اقتدار میں آکر دین اور عوام دونوں کی خدمت کریگی ملک کے نظریے اسلام کا تحفظ کرے گئی۔
مولانا فضل الرحمن