کیپٹن صفدر(ر) ریلی کیس‘7ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

کیپٹن صفدر(ر) ریلی کیس‘7ملزموں کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی (آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج نادیہ اکرام ملک نے اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سے قبل نکالی گئی ریلی کے الزام میں درج مقدمات میں نامزد سینیٹر چوہدری تنویر،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60سے امیدوارحنیف عباسی،این اے62سے دانیال چوہدری اور پی پی 17سے راجہ حنیف ایڈووکیٹ سمیت 7ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں18جولائی تک توسیع کر دی ہے ۔جمعرات کے روز مذکورہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جہاں پر عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں18جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ سمیت مجموعی طور پر4مقدمات درج ہیں۔جبکہ دوسری جانب مقدمات میں شامل نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہااس ضمن میں پولیس کی بھاری نفری نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کے ہمراہ تھانہ صادق آباد کے علاقے یونین کونسل 29 کے چیئر مین راجہ جبران رفاقت کے گھرواقع خرم کالونی میں چھاپہ ماراس وقت راجہ جبران گھر موجود نہیں تھے پولیس نے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی تاہم راجہ جبران کی عدم موجودگی کی تصدیق پر واپس روانہ ہو گئے۔ ادھرپولیس نے یونین کونسل 22 میں مسلم لیگ ن کے رہنماو نوازشریف لورز کے چیئرمین اشفاق عباسی کے دفترواقع جناح ٹاؤن پربھی چھاپہ مارااشفاق عباسی دفتر میں نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار ہونے سے بچ گئے، اس موقع پر مختلف تھانوں کی پولیس مطلوبہ افراد کی گرفتاری کے سرگرداں رہی ۔دریں اثناء کیپٹن (ر)صفدر کی صاحبزادی اور داماد نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی ۔کیپٹن صفدر کی بیٹی مہرالنسا اور داماد راحیل منیر نے ملاقات کے موقع پر انہیں کھانے پینے کی اشیا اور کپڑے بھی دیئے اس موقع پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے62سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی بھی موجود تھے مریم نواز اور نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں ممکنہ آمد کے پیش نظر جیل کے اندر اور باہر حساس سخت سکیورٹی اقدامات کی وجہ سے کیپٹن صفدرسے ملاقات کے لئے آنے والوں کی گاڑیوں کو مکمل چیک کیا گیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

7ملزم ؍ ضمانت توسیع

مزید : علاقائی