مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کر دیا جس سے گزشتہ رات سے ضلع میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد دو ہو گئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کانڈی میں منگل کے روز سے جاری آپریشن کے دوران شہید کیا۔قبل ازیں اسی علاقے میں بھارتی فو ج کا ایک کمانڈو ایک حملے میں ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات کپواڑہ ہی کے علاقے بان پورہ تریہگام میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے ایک 22سالہ نوجوان خالد غفار ملک کو شہید کر دیا تھا۔دریں اثنا قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے تریہگام میں کرفیو جبکہ جبکہ پورے ضلع کپواڑہ میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔طلباء کو مظاہروں سے روکنے کیلئے ضلع میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ ادھر انتظامیہ نے سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک ، محمد اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنماؤں کو کل سرینگر میں مزار شہداء نقشبند صاحب کی طرف مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں اور تھانوں میں نظر بند کر دیاہے۔ پاکستان ، آزاد ومقبوضہ کشمیر سمیت آج 13جولائی کو دنیا بھر میں یوم شہداء کشمیر منایا جائے گا، حریت قیادت نے 13جولائی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مکمل شٹر ڈاؤن کی ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ، آزاد ومقبوضہ کشمیر سمیت آج 13جولائی کو دنیا بھر میں یوم شہداء کشمیر منایا جائے گا، حریت قیادت نے 13جولائی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مکمل شٹر ڈاؤن کی ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔ کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں یوم شہدا کشمیر جمعے کے روز منایاجائے گا۔مشترکہ قیادت نے 13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعہ کو سرینگر میں مزار شہداء نقشبند صاحب کی طرف مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

مزید :

علاقائی -