آئی جی کا غیررجسٹرڈ بڑی گاڑیوں موٹرسائیکلزکیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

آئی جی کا غیررجسٹرڈ بڑی گاڑیوں موٹرسائیکلزکیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور (کر ائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کا سیف سٹی اتھارٹی کو غیر رجسٹرڈ بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم ،غیر قانونی گاڑیاں کسی کے بھی استعمال میں ہوں ان کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ فوری طور پر ہیڈ کوارٹر پہنچائی جائے، شہریوں سے غیر قانونی گاڑیو ں کے بارے میں 15پر اطلاع دینے کی اپیل ،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روزّ آئی جی پنجاب سید کلیم امام کی ہدایات پر سیف سٹی اتھارٹی کا غیر رجسٹرڈ بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ، آئی جی پنجاب سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ،اورسمگل شدہ گاڑیاں جعلی نمبر پلیٹ لگا کر دہشت گر دی کا سبب بن سکتی ہیں ،ڈی آئی جی آپریشنز، سی سی پی اولاہور سمیت تمام ڈی پی اوز فوری طور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں اور یہ غیر قانونی گاڑیاں کسی کے بھی استعمال میں ہوں ان کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی کی رپورٹ فی الفور ہیڈ کوارٹر تک پہنچائی جائے ،سیف سٹی اتھارٹی کے تحت تمام شہر میں مختلف مقامات پر مشکوک گاڑیوں کی نگرانی اور چیکنگ کا عمل زوروشور سے جاری ہے اور اس حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی اور لاہور پولیس نے گزشتہ رات شہر بھر میں مختلف گاڑیوں کو چیک کیااور 4گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے یا مشکوک نمبر پلیٹ کی وجہ سے مختلف تھانوں میں تفتیش کے لئے بھجوایا گیاجن میں ایک بی ایم ڈبلیو،ایک مرسڈیذ،ایک آڈی اور ایک مہران شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر کئی گاڑیوں پر جرمانے بھی عائدکیے گئے ہیں، آئی جی پنجاب اور سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر قانونی گاڑیو ں کے بارے میں 15پر اطلاع دیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

گاڑیاں ؍ کریک ڈاؤن

مزید : علاقائی