ن لیگ وکلا ونگ کے صدر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

ن لیگ وکلا ونگ کے صدر ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) لاہور کے صوبائی حلقے پی پی157میں ن لیگ وکلاء ونگ کے صدر میاں عمران نے تمام عہدیداروں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہونے اور شعیب صدیقی کی غیر مشروط حمائیت کا اعلان کر دیا ہے اسی حلقے سے کمبوہ برادری کے قائد چوہدری اقبال کمبوہ نے تمام ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اور پی پی157میں بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے حلقے میں پی ٹی آئی کی درجنوں انتخابی سرگرمیاں ،کارنر میٹنگز منعقد ہوئیں اور مختلف انتخابی دفاتر کا افتتاح کیا گیا ،شعیب صدیقی سے الفیصل ٹاؤن بی بلاک کے ظفر اللہ خان نے ملاقات کر کے تمام ساتھیوں سمیت بھرپور حمائیت کا یقین دلایا جبکہ پیر نصیر میں رضوان یوسف ،رانے پنڈ میں میاں فارق ،چونگی پنڈ میں میاں جمیل اور عبدالواحد نے کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جبکہ چونگی دوگیج میں بھی شعیب صدیقی نے انتخابی دفتر کا افتتاح اور لوگوں سے خطاب کیا جبکہ ڈور ٹو ڈور کنویسنگ جاری رہی ۔اپنے خطاب میں شعیب صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ہر شہری کو تعلیم ، صحت اور انصاف اُس کی دہلیز پر فراہم کرے گی اور اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے عمران خان کی قیادت میں وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب جناح اور اقبال نے دیکھا تھا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں پرفارمنس کا اظہار کر چکی ہے جس کا اعتراف ملکی اور بین الاقوامی اداروں نے بھی کیا ہے ،شعیب صدیقی نے کہا کہ پی پی157کا حلقہ اُن کیلئے نیا نہیں وہ دو مرتبہ پہلے بھی اسی علاقے سے منتخب ہو کر پنجاب اسمبلی میں جا چکے ہیں اور اب دوبارہ عوام نے اعتماد کیا تو پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے ،شعیب صدیقی نے پی پی157کے کو آرڈینیٹرز کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کیا جس میں 25جولائی کو پولنگ ڈے کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پی ٹی آئی شامل

مزید :

علاقائی -