اختیارات کے غلط استعمال پر مریم اورنگزیب کیخلاف نیب میں درخواست

اختیارات کے غلط استعمال پر مریم اورنگزیب کیخلاف نیب میں درخواست

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کیخلاف قومی احتساب بیورو (نیب)میں در خو ا ست جمع کرا دی گئی۔سابق وزیر اطلاعات کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست میں ان پر اختیارات کا غلط استعمال اور اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔نیب میں جمع کرائے گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا مریم اورنگزیب نے اسلام آباد کے علاقے ایف 7اور ای 11 میں جائیدادیں خریدیں جبکہ ان پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کی مد میں 15 لاکھ روپے کک بیکس لینے کا الزام بھی ہے،درخوا ست کے مطابق سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے خصوصی نغمے بنانے کیلئے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے وسائل استعمال کیے اور اپنی جماعت کی سوشل میڈیا ٹیم کے 21افراد کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) میں بھرتی کرنے کی کوشش بھی کی۔ مریم اورنگزیب نے اشتہاری کمپنیوں سے ذاتی مالی مفاد لیے اور سرکاری رہاش گاہ پر بجٹ سے زیادہ 40 لاکھ روپے خرچ کیے جبکہ ان کی بد انتظامی کی وجہ سے پی ٹی وی کے 350 ملازمین ریٹائرمنٹ سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ سرکاری ٹرانسپورٹ کا غلط استعمال کیا ۔دوسری جانب اس طرح کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مریم اورنگزیب کیخلاف یہ درخواست وزارت اطلاعات کے کسی فرد کی جانب سے ہی جمع کرائی گئی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...