ہزارہ میں پانی اور ٹریفک مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے:جماعۃ الدعوۃ

ہزارہ میں پانی اور ٹریفک مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے:جماعۃ الدعوۃ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خصوصی رپورٹ)ملی مسلم لیگ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ صوبوں کے درمیاں محرومیوں کے احساس کو ختم کریں گے۔ہزارہ میں پانی اور ٹریفک کے مسائل ہیں جو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔پچیس جولائی کو نظریہ پاکستان ،اتحاد امت کا عزم اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔کرسی پر مہر لگاکر اللہ اکبر تحریک کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں۔ان خیالات کا اظہارجماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی،ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد،نصر جاویدودیگرنے ہری پور کے حلقہ این اے13کے امیدوار ملک شکیل احمد اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 40کے امیدوار خالد خان جدون کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پنڈال پہنچنے پر قائدین اور امیدواروں کا شاندار استقبال کیا گیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ملی مسلم لیگ کے حق میں نعرے لگائے گئے۔حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی بنیاد پر ملک میں زبردست تحریک کھڑی کریں گے۔ملی مسلم لیگ ہماری سیاست خدمت انسانیت کا نعرہ لیکر میدان میں اتری ہے۔انتخابی مہم کے ذریعہ لوگوں میں پھیلنے والی مایوسیاں ختم کریں گے۔ قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا اب پاکستان بچانے کا وقت ہے۔ ہم پاکستان کو بچانے کی سیاست کرنے نکلے ہیں۔ ہم نے ملک کو درپیش مسائل حل کرنے ہیں۔سیف اللہ خالد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم 2018کا الیکشن کا معرکہ سر کرنے جا رہے ہیں،ہم کمزور ہیں ،اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے۔پچیس جولائی کے معرکے کے لئے ہری پور سے دو امیدوار میدان میں ہیں۔کرسی کے نشان پر جو امیدوار ہیں ان کو کامیاب کروانا ہے۔ملی مسلم لیگ نے باکردار،امانتدار امیدوار کھڑے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کے میدان میں تبدیلیاں لائیں گے۔پاکستان کا منظر نامہ تبدیل ہو گا۔اللہ کے حکم کے مطابق اقامت صلوۃ کا اہتمام کروائیں گے۔زکوۃ و عشر کا ایسا نظام کریں گے جس سے غربت ،محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔

مزید :

علاقائی -