ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل ہوچکی: چیئرمین ریلوے

ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل ہوچکی: چیئرمین ریلوے

لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین پاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے کہا ہے کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون ( مین لائن ون) کی سی پیک کے تحت اپ گریڈیشن کی فزیبیلیٹی سٹڈی مکمل ہو چکی اور اب اس کے ڈیزائن کا حتمی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جاسکے جو پاکستان کی سب سے اہم ریلوے لائن کو پسنجر اور فریٹ آپریشنز کے لئے زیادہ محفوظ اور تیز رفتار بنا دے گا۔چیئرمین ریلوے نے ان خیالات کا اظہار ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے لئے قائم چائنیز کنسورشیم کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں سی آر ای سی کے پاکستان مشن کے سربراہ مسٹرسن نے پاکستان ریلوے کے ماہرین کو چین کے دورے کے دعوت بھی دی تاکہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے فرہم ورک پر ماہرین کے تعاون سے حتمی رپورٹ تیار کی جا سکے۔ ملاقات میں کہا گیا کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پاکستان ریلوے کی بحالی کے بعد جدت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی اور یہ کہ چین اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان ریلوے میں ایک انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ چئیرمین پاکستان ریلوے محمد جاوید انور نے کہا ہے کہ ہم ملک اور قوم کے مفاد میں کم سے کم اخراجات اور ایک بہترین بزنس ماڈل کے ساتھ ریلوے کی اپ گریڈیشن کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں کہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن نہ صرف پاکستان ریلوے کے بطور ادارہ مفاد میں ہے بلکہ اس کی سٹریٹیجک اہمیت بھی ہے جسے کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ملاقات میں مسٹرشن کے علاوہ ڈی جی پلاننگ پاکستان ریلویز مظہر علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

ریلوے

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...