افغانستان : طالبان اور داعش کا مشترکہ حملہ ، 85فوجی جاں بحق 60زخمی

افغانستان : طالبان اور داعش کا مشترکہ حملہ ، 85فوجی جاں بحق 60زخمی

قندوز(آئی این پی)افغانستان کے علاقے میں طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں نے مشترکہ حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 85فوجی اہلکار جاں بحق جب کہ60سے زائد زخمی ہو گئے، دوسری جانب 22طالبان اور داعش عسکریت پسند ہلاک اور 30سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے علاقے میں طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں نے مشترکہ حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 85فوجی اہلکار جاں بحق جب کہ 60سے زائد زخمی ہو گئے، دوسری جانب 22طالبان اور داعش عسکریت پسند ہلاک اور 30سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق طالبان اور داعش عسکریت پسندوں نے افغان سیکیورٹی فورسز کو ایک منظم حملے میں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے افغان صوبہ میں اس منظم حملے میں کم از کم 85اہلکار جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ جوابی کارروائی میں 22طالبان اور داعش عسکریت پسند ہلاک جب کہ 30سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں عسکریت پسند گروپس نے مشترکہ حکمت ؑ ملی کے تحت افغان فورسز کے گرد گھیرا ڈال کر دو بدو لڑائی شروع کر دی ۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ60سے زائد فوجی اہلکار زخمی اور 85 جاں بحق ہوئے ہیں۔ تاہم اس غیر متوقع حملے میں زخمیوں کی صحیح تعداد بارے ابہام پایا جاتا ہے کسی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے شمالی علاقوں میں قندوز نسبتاً مستحکم صوبوں میں سے ایک ہے لیکن حالیہ برسوں کے دوران عسکریت پسندوں کی جانب سے جاری کوششوں نے حالات کو تیزی سے خراب کیا ہے ۔صوبائی کونسل کے سربراہ محمد یوسف ایوب نے کہا ہے کہ 40اہلکار جاں بحق جب کہ 30زخمی ہوئے ہیں اور جھڑپ تا حال جاری ہے۔ جب کہ ایک قبائلی بزرگ اختر محمد نے بتایا کہ اب تک تقریبا 55 افغان ملی فوجی جاں بحق ہو چکے ہیں۔افغان فورسز کے کئی بڑے ہتھیاروں پر بھی طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔

افغانستان

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...