ملک کا تجارتی خسارہ 37ارب 70 کرور ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا

ملک کا تجارتی خسارہ 37ارب 70 کرور ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کیساتھ ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھتے ہوئے گزشتہ مالی سال 18-2017کے دوران 37ارب 70کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔پاکستان کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطا بق مالی سال 18-2017کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو کرنے میں چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 18-2017کے دوران درآمد ا ت میں 15فیصد اضافہ ہوا جو 52ارب 91کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 60ارب 89کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں،اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 26.2 فیصد اضافہ ہوا، جو 4 ارب 50 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 69 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔مالی سال 18-2017 میں جون میں درآمدات 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچی جو گزشتہ برس اسی مہینے کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان نے برآمدات میں اپنی صلاحیت دوبارہ حاصل کرنی شروع کردی ہے لیکن ملکی درآمدات کم نہیں ہورہیں۔
تجارتی خسارہ

مزید :

علاقائی -