شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری چیلنج

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔شاہد خا قا ن عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 راولپنڈی ون سے امیدوار ہیں جن کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو درخواست گزار مسعود احمد عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی نے بیان حلفی اور کاغذات نا مزدگی میں غلط بیانی کی اسلئے انہیں الیکشن لڑنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، نامزدگی فارم مسترد کیے جائیں۔دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان نے مسعود احمد عباسی کی درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا۔یاد رہے الیکشن کمیشن کے ایپلٹ ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کیخلاف انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

چیلنج

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...