آصف زرداری کیخلاف مقدمہ انتخابات متنازع بنانے کی کوشش : بلاول بھٹو

آصف زرداری کیخلاف مقدمہ انتخابات متنازع بنانے کی کوشش : بلاول بھٹو

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے آصف زرداری اورفریال تالپور کیخلاف ایف آئی اے کا مقدمہ انتخا با ت کو متنازع بنانے کی کوشش ہے، آصف علی زرداری نے20سال مقدمات کا سامنا کیا اقتدار کی ہوس نہیں عوام کیلئے سیاست کرتا ہوں ہمیں ملک میں معاشی انصاف اور معیشت کی بہتری لانی ہے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے الگ وزارت ہونی چاہئے، نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کامزید کہنا تھا آ صف علی زرداری کیخلاف جعلی کیس بنایا گیا، انہوں نے کہا مجھ پر الزامات لگانے والے تاثر دینا چاہتے ہیں کہ میں مسائل کا مقابلہ نہیں کر سکتا، میں پاکستان کے غریب عوام کیلئے سیاست میں آیا، ذوالفقار علی بھٹو بھی غریب عوام کیلئے سیاست کی تھی،تاریخ بتائے گی کون عوام اور کون اقتدار کیلئے سیاست کرتا ہے، لوگ کئی کئی سال تک مقد ما ت کا سامنا کرتے ہیں کسانوں کا براحال ہے خود مجھے بینظیر کے کیس میں انصاف نہیں ملا، ہم ہمیشہ کہتے ہیں احتساب سب کا ہو اس کا حل پارلیمنٹ سے نکالیں تاکہ کوئی سیاسی مقدمہ نہ بنے ہم نے اپنی اور نواز شریف کی حکومت میں احتساب بل لانے کی کوشش کی ، ہمیں معاشی انصاف اور معیشت میں بہتری کی ضرورت ہے تاکہ ہم عوام کے مسائل حل کر سکیں، پاکستان میں بیروزگار اور غربت کیخلاف جتنے کام پیپلز پارٹی نے کیے اتنے کسی اور نے نہیں کیے، ہم مسائل پر بات کر رہے ہیں جبکہ دیگر سیاستدان الزامات کی سیاست کرتے ہیں، پیپلزپارٹی غر بت سے لڑے گی پیپلزپارٹی منصفانہ تقسیم کی بات ،مسائل کے حل کیلئے کام کرتی آرہی ہے اور کرتی رہے گی، میرے خیال میں پاکستان میں ایک وزارت ہونی چاہئے جس کا کام صرف لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہو ہم نے ہر گھر کو نوکری دینا ہے، چاہے وہ سرکاری نوکری ہو یا پرائیویٹ ، ہم نے لوگوں کی سیاست میں آنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنی ہے، انتخابات کو مشکل بنایا جارہا ہے عام آدمی اتنے اخراجات کیسے برداشت کرے گا، پاکستان میں ٹیلنٹ بہت مگر اداروں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا جاتا، بدقسمی سے نواز شریف نے5سال تک پا رلیمنٹ جیسے ادارے کو اہمیت نہیں دی، مسائل پر عوام نے مظاہرے کرنے ہوتے تو بہت پہلے کرتے، پیپلزپارٹی کیخلاف مظاہرے مخالفین کرا رہے ہیں،100فیصد عوام پیپلزپارٹی سے خوش نہیں لیکن عوام کی اکثریت پیپلزپارٹی کیساتھ ہے، آصف علی زرداری پر نواز شریف اور مشرف کے دور میں مقدمات بنے اور آصف علی زرداری مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد بری ہوئے، مجھے اپنی بہنوں سے بڑی مدد ملتی ہے، ہم ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں، اس وقت ہماری ساری توجہ انتخابات اور عوام کے مسائل پر ہے، شہید بی بی کو ہر لمحہ یاد کرتا ہوں لیڈر گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتا ہمیں مل کر پاکستان کیلئے کام کرنا ہے نوجوان ملک کیلئے نکلیں اور اپنی آواز بلند کریں۔

بلاول بھٹو

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...